Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاپ آپریشن، کشمیری عوام کی جانب سے بھرپور ستائش

‘پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی’

آزادجموں وکشمیر کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دہشت گردوں کے خلاف کوہاٹ آپریشن کے دوران ہمت و بہادری کو بھرپور سراہا۔

آزادجموں وکشمیر کے شہریوں کا سیکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں موقع پر بروقت پہنچ کر پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ عوام کو مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

آزادجموں وکشمیر کے عوام  نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم دہرایا۔

دہشت گردی کے خلاف عوام اور پاک فوج کا اتحاد اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دشمن کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں