Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے جلد ایک نیا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔

  حال ہی میں واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایپ نے گروپ کالز کو شیڈول کرانے کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت اب گروپ کے تمام ارکان کی رضامندی سے ایک وقت کا انتخاب کرکے کال شیڈول کرائی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارفین گروپ کال کا ٹائٹل، تاریخ اور وقت منتخب کرسکیں گے۔

یعنی جس موضوع پر کال کرنی ہوگی، اسے ٹائٹل میں لکھا جاسکے گا اور باہمی رضامندی سے وقت اور تاریخ کا بھی انتخاب کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ نے تاحال یہ اعلان نہیں کیا کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، امید ہے کہ آنے والے چند دن میں صارفین اس حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

اس سے قبل واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اسٹیٹس سیکشن کے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version