واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے لگائیں؟ طریقہ جانیے
اس فیچر کے تحت آئی او ایس صارفین ویڈیو کال پر رہتے ہوئے موبائل پر دیگر امور بھی انجام دے سکیں گے اور انہیں چیٹ ونڈو کو چھوٹا کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
نئے فیچر کے تحت دوسرے صارفین سے چیٹ جبکہ گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، اہم دستاویزات بھی بھیج سکیں گے۔
آئی او ایس کے صارفین کے لیے واٹس ایپ ورژن 23.3.77 پر پکچر ٹو پکچر کی سہولت دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، تصاویر بھیجنا ہوا اور بھی آسان
واضح رہے کہ یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔




















