فیس بک صارفین کی بڑی مشکل حل ہو گئی ہے۔
فیس بک صارفین کو اکثر یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ان کی پوسٹنگ پر پابندی کیوں عائد کر دی ہے۔
مگر اب کمپنی نے صارفین کی اس بڑی مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے حالیہ بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ ’ فیس بک کے کچھ صارفین کو ‘ فیس بک جیل’ کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ انہوں نے کیا غلط کیا ہے اور پوسٹنگ کرنا کیوں ممکن نہیں رہا ‘۔
بلاگ میں زیادہ وضاحت نہیں کی گئی لیکن نوٹیفکیشنز اور مواد کے اصولوں کو اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری
اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے اسٹرائیکس کی تعداد کے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ابھی اگر کسی اکاؤنٹ پر 2 اسٹرائیکس کا اطلاق ہو تو اسے ایک دن تک پوسٹنگ، کمنٹس کرنے یا دیگر مواد تیار کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ ایک دن کی پابندی کا سامنا اسی وقت ہوگا جب کسی صارف کے اکاؤنٹ پر 7 اسٹرائیکس کا اطلاق ہوگا، نئے نظام کے تحت لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کی جائے گی کہ ان کے مواد کو کیوں ڈیلیٹ کیا گیا تاکہ وہ آئندہ ایسا نہ کریں ‘۔




















