اگر آپ بھی ماہانہ فیس کے ذریعے فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹ ویری فائیڈ کرانا چاہتے ہیں تو طریقہ جان لیں۔
حال ہی میں میٹا ویری فائیڈ نامی سبسکرپشن سروس کے لیے ویٹ لسٹ کا آپشن تمام صارفین کو فراہم کر دیا گیا ہے، جس میں نام درج کرانے والے صارفین کو ان کے ملک میں یہ سروس متعارف کرائے جانے پر نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اس سروس کا اعلان میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ویب ورژن کے صارفین سے 11.99 ڈالرز جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والوں سے 14.99 ڈالرز ماہانہ فیس لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لئے فیس بک سے متعلق بڑی خوشخبری
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہر پلیٹ فارم کے لیے الگ فیس ہوگی، یعنی اگر ایک صارف فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانا چاہتا ہے تو اسے ویب پر ماہانہ 23.99 ڈالرز جبکہ آئی او ایس ڈیوائس پر 29.99 ڈالرز فیس دینی ہوگی۔
واضح رہے کہ میٹا ویری فائیڈ سروس ٹوئٹر کی اس طرح کی سروس سے کچھ مختلف ہے، یعنی اب بھی فیس بک اور انسٹاگرام کے معروف صارفین اپنے اکاؤنٹس کو مفت ویری فائیڈ کرانے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔




















