Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین سوشل میسجنگ ایپ میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارفین ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لے کر آرہا ہے جو صارفین کو غلط اسٹیٹس لگانے پر رپورٹ کرنے کی اجازت دے گا۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے انجنیئر گزشتہ ماہ سے اینڈرائیڈ موبائل کے لئے اس فیچر پر کام کررہے تھے۔ اور اب یہ تیار ہے تاہم ابھی اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی گرام نے واٹس ایپ سربراہ کے الزامات کی تردید کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیٹا ٹیسٹرز کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں جلد ہی ایک نیا ’رپورٹ‘ آپشن دکھائی دے گا، اس فیچر کے تحت صارفین ان اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی رپورٹ کر سکتے ہیں، جو واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

 رپورٹ ہونے کے بعد اسٹیٹس ایک خصوصی ماڈریشن ٹیم کو بھیج دیا جائے گا جو یہ چیک کرے گی کہ کیا واقعی یہ اسٹیٹس قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں وائس اسٹیٹس کیسے لگائیں؟ طریقہ جانیے

اگر اسٹیٹس واقعی قواعد کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اسٹیٹس لگانے والے صارف کو پہلے تنبیہہ کی جائے گی اور پھر اس کا اکاؤنٹ معطل یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں