Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسمارٹ فون بیٹری کو محض 5 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف

اسمارٹ فون بیٹری کو محض 5 منٹ میں چارج کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ہے۔

حال ہی میں ایک اسمارٹ فون کمپنی نے 300 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی مدد سے اسمارٹ فون بیٹری کو 0 سے 100 فیصد تک چارج ہونے کے لیے محض 5 منٹ سے بھی کم وقت درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! ان احتیاطی تدابیر کے بغیر اپنا پرانا اسمارٹ فون فروخت نہ کریں

کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری کو چارج کیا گیا، فون کی بیٹری کو صفر سے 50 فیصد تک پہنچنے میں 2 منٹ 11 سیکنڈ لگے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فون کی بیٹری 5 منٹ سے کچھ سیکنڈ قبل 100 فیصد چارج ہوگئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے اڈاپٹر کا حجم چھوٹا رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں