واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔
اس ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم غلطی سے میسج ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور پھر ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اب واٹس ایپ نے اس کا حل بتادیا ہے۔
صارفین کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے اب حذف شدہ چیٹ کو دوبارہ حاصل کرنا ممکن بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا
اس مقصد کیلئے سب سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو چاہیے کہ وہ ایپلیکیشن کو ڈیٹا کا خود بخود بیک اپ کرنے کی اجازت دیں، اب اگر اس کے بعد کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو اسی بیک اپ کی ضرورت ہوگی۔
واٹس ایپ آپ کے محفوظ کردہ ڈیٹا کو کسی سرور کے کلاؤڈ میں محفوظ کرتا ہے، اگر آپ اینڈروئیڈ صارف ہیں، تو آپ کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں چلا جائے گا، اسی طرح آئی فون استعمال کرنے والے اپنی چیٹس کو آئی کلاؤڈ پر تلاش کر سکتے ہیں۔
ڈیلیٹ کی گئی چیٹ کو واپس حاصل کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے فون کی سیٹنگ میں جائیں اور ’ایپس‘ تلاش کریں۔
پھر واٹس ایپ پر جائیں اور براؤزنگ ڈیٹا کلیئر کر دیں، اس کے بعد ایپلی کیشن کو ان انسٹال کرکے، دوبارہ انسٹال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی
پھر جب آپ دوبارہ اسٹال کریں گے تو اس وقت بیک اپ فائل کو بحال کرنے کے حوالے سے پوچھا جائے گا، آپ اس کا انتخاب کریں، جب آپ ایپلی کیشن کو دوبارہ انسٹال کرلیں گے تو آپ کو ماضی کی تمام چیٹس دوبارہ حاصل کرلیں گے۔




















