موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑی آبادی والا ملک ہے جس میں ساتویں بڑی ٹیلی کام انڈسٹری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 33 کمپنیاں 5 کروڑ 70 لاکھ کم قیمت موبائل فونز بنا چکی ہیں جن میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ برآمد کیے گئے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 19 کروڑ سیل فون یوزرز کا ہونا بہت بڑی بات ہے، زرمبادلہ نہ ہونے کے باوجود موبائل فونز میں سے بیشتر در آمد کیے جاتے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ موبائل فونز ملک کے اندر اسمبل اور مینو فیکچر نہ ہو سکیں، میڈ ان پاکستان فون کم قیمت ہوں گے، ایک فون اوسطاً قیمت 15 ہزار روپے کا ہو گا۔
عمر سیف نے سوال کیا کہ آئی فون بھارت میں بن رہے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں بن سکتے ؟ جامعات میں طلباء کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، 2 سال میں 2 لاکھ لوگ تیار کرنے کا پلان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















