Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی تبدیلی! واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا پرائیویسی فیچر

فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ یہ فیچر یوزر نیمز سے متعلق ہے اور اسے 2026 کی بڑی اپ ڈیٹس میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اسے آئندہ مرحلے میں تمام صارفین کے لیے باضابطہ طور پر جاری کردیا جائے گا۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایک دوسرے سے رابطے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے جس سے پرائیویسی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس کے ساتھ ایک چار ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ (Key) بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو اکاؤنٹ کی حفاظت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کے یوزر نیمز کو بھی اس نظام میں استعمال کر سکیں گے جس سے شناخت اور رابطہ مزید آسان ہوجائے گا۔