اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے افتخار آباد، بھمبر، آزاد کشمیر میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2G سے ہائی اسپیڈ 4G میں اپگریڈ کر دی ہیں۔
4 جی اپگریڈیشن سے صارفین کو ہموار کنیکٹیویٹی، تیز رفتار ڈیٹا سروس اور مضبوط سگنلز دستیاب ہوں گے۔
ایس سی او کی جانب سے مہیا کردہ جدید 4G سروسز سے طلبہ، کاروباری افراد اور عام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
اہل علاقہ نے4G اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی اوکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2جی سروس کی وجہ سے ہمیں انٹرنیٹ کے استعمال اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کم رفتار انٹرنیٹ کے باعث ہماری ڈیجیٹل سروسزبری طرح متاثر ہوتی تھیں، کام میں تاخیر اور رکاوٹیں معمول کا حصہ تھیں، تیز رفتار انٹرنیٹ کی بدولت اب ہمارا آن لائن کام زیادہ مؤثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہا ہے۔



















