Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یومِ وفات

قائداعظم نے مسلمانوں کے سیاسی و آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی

پاکستان کے بانی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے سیاسی حالات میں اہم کردار ادا کیا اور مسلمانوں کے سیاسی و آئینی حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔

انہوں نے کانگریس کے ساتھ آزادی کی تحریک میں بھی کام کیا تاہم بعد ازاں مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کے قیام کو ناگزیر سمجھتے ہوئے قیام پاکستان کی جدوجہد کی قیادت کی۔

قائداعظم نے سیاسی بصیرت اور مضبوط قیادت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور پاکستان کے قیام کی منزل حاصل کی۔

آزادی کے بعد قائداعظم نے نومولود ریاست کو مستحکم کرنے، ملکی نظام کی بنیاد رکھنے اور قوم کو متحد رکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاہم انہیں طویل عرصے تک پاکستان کی قیادت کا موقع نہ مل سکا۔

قائداعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں انتقال کرگئے تاہم ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور قوم انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں