Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نے اپنی گاڑی ہوٹل کے شیشے پر دے ماری؛ پھر کیا ہوا؟

چین میں ایک گاہک نے لیپ ٹاپ گم ہونے پر اپنی گاڑی ہوٹل کے شیشے پر دے ماری۔

  حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی میں واقع ایک ہوٹل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ گاہک نے اپنی گاڑی ہوٹل کے شیشے پر دے ماری۔

گاہک کا کہنا ہے کہ ہوٹل والوں نے اس کا لیپ ٹاپ گما دیا جس میں انتہائی اہم معلومات تھیں جبکہ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیپ ٹاپ گم نہیں کیا بلکہ ہوسکتا ہے لیپ ٹاپ کسی نے چوری کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہوٹل میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کا افسوسناک انجام؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی گاہک گاڑی ہوٹل کے شیشے پر مارتا ہے تو ہوٹل انتظامیہ آجاتی ہے اور اس سے وجہ دریافت کرتی ہے۔

جبکہ وہاں موجود لوگ چیخ و پکار کر رہے ہیں اور گاہک کو گاڑی ٹکرانے پر برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شخص کا لیپ ٹاپ ہوٹل کے باہر سے مل گیا ہے جب کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پولیس نے گاہک کے خلاف ایکش لیا اور اس کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں