Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ آنکھیں کھلی ‘ پر بچے کی شاندار پرفارمنس؛ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے مشہور گانے ’ آنکھیں کھلی ‘ پر بچے کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک چائنیز بچے کو بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ محبتیں ‘ کے مشہور گانے آنکھیں کھلی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ واقعی یہ بہترین ڈانس کر رہا ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ مجھے یہ بچہ چاہیے، اسے انڈیا بھجوا دو‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version