Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گول گپے کو منفرد انداز میں پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گول گپے کو ڈرنگ کے ساتھ سرو کیا جا رہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی گول گپے کو ڈرنک  کے ساتھ سرو کر رہا ساتھ ہی اس شخص کو ڈرنک میں مصالحوں کو بھی شامل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گول گپے کو ڈرنک کے ساتھ کھانے کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نت نئے  انداز میں کھانا پیش کرنے کا  آج کل بہت رجہان چل رہا ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں