دولہا دلہن کی تصویر لینے میں مگن خاتون خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دولہا دلہن کی تصویر لینے میں مگن ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون دولہا اور دلہن کی تصاویر لینے میں اتنی مگن تھی کہ اسے سڑک کنارے کھڑے ہونے کا خیال ہی نہیں آیا اور وہ نالے میں گر گئی۔
View this post on Instagram
بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے خاتون کی نالے سے باہر نکلنے میں مدد کی۔
ویڈیو کلپ کو حیدرآبادی جان کے نام سے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا گیا اور ویڈیو کو 282 ہزار لائکس کے ساتھ 10.5 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔




















