Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکول بس ڈرائیور نے بچے کی جان بچا کر حاضر دماغی کی نئی مثال قائم کر دی

اسکول بس ڈرائیور نے بچے کی جان بچا کر حاضر دماغی کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

حال ہی میں امریکی ریاست اوہائیو میں ایک الرٹ بس ڈرائیور نے ایک کار کو قریب آتے دیکھ کر اترنے والے بچے کو بس میں ہی روک لیا۔

ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس بچے کے گھر کے قریب رکی، اور بچہ نکل کر جانے ہی لگا تھا کہ ڈرائیور نے ایک بس کے قریب کار دیکھ کر بچے کو پیچھے کی طرف کھینچ لیا۔

اگر بس ڈرائیور بروقت بچے کو پیچھے کی طرف نہیں کھینچتا تو بچہ گاڑی کے نیچے آسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں