Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افطار میں مزیدار پیزا کٹلٹس بنانے کا طریقہ؛ جانیے

رمضان المبارک میں افطار کے لیے پکوڑے، سموسے، فروٹ چاٹ اور دہی بڑے بنانا تو عام ہے جو ہر گھر میں بنتے ہیں لیکن آج ہم آپ کے ساتھ ایک منفرد ڈش کی ریسیپی شیئر کریں گے۔

جی ہاں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مزیدار پیزا کٹلٹس کیسے بنائے جاتے ہیں اور اس کیلئے کن اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اجزاء

آلو 2 کپ، پیاز 1 چھوٹی، کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، نمک ذائقہ کے لحاظ سے، زیرہ 1 چائے کا چمچ، ٹماٹر سوس 2 کھانے کے چمچ، موزاریلا چیز حسبِ ذائقہ، انڈے 2 عدد، بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت اور تیل حسبِ ضرورت۔

     ترکیب

پہلے آلو کو ابال کرمیش کرلیں، ایک پین میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا سا سونف کے ساتھ فرائی کریں۔

اب اس میں ابالے ہوئے آلو، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، زیرہ، اور ٹماٹر سوس شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں۔

اب اسے ٹھنڈا کر لیں اور اس میں موزاریلا چیز شامل کریں، ایک ٹکیہ لیں، اسے باریک باریک کاٹ لیں اور پیزا کی شکل میں پتلی ٹکیہ بنالیں۔

اب اس پتلی ٹکیہ کو انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبز میں ڈالیں اور فرائی کرلیں۔

متعلقہ خبریں