باپ نے بیٹے کو سبق سکھانے کیلئے فلم “باغبان” کا اسٹیٹس لگا دیا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
حال ہی میں بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُجاول اتھراو نامی صارف نے ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ “آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے کہ فلم باغبان میں امیت جی نے چار بیٹوں کے ہوتے ہوئے ایک بچہ کیوں پالا تھا؟۔
اسٹوری کی وضاحت دیتے ہوئے اُجاول اتھراو نامی صارف کا کہنا ہے کہ رات میں والد سے بحث ہو گئی تھی صبح اٹھ کر دیکھا تو واٹس ایپ پر انہوں نے یہ اسٹیٹس لگایا ہوا تھا۔
Had a small argument with dad last night, dad’s WhatsApp story in morning pic.twitter.com/3J6tDTaRau
— Ujjawal Athrav (@Ujjawal_athrav) March 24, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اسٹوری پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ میں جب اپنی امی سے بحث کروں تو وہ ایسے ہی کرتی ہیں۔
That’s my mom when we argue 🤣😭 https://t.co/vuqfAtGfiL
— ♡° (@buutter_chicken) March 25, 2023
یاد رہے کہ سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغبان‘ کی کہانی ایسے والدین کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کے لیے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں لیکن اُن کے بچے نافرمانی اور سرکشی اختیار کرلیتے ہیں۔
باغبان کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن، ہیما مالینی، سلمان خان، ماہیما چودھری، پاریش راول، امن ورما، رِیمی سین شامل تھے۔




















