اکثر ہم خود سے متعلق بہت سی معلومات دوسروں کو بتا دیتے ہیں جبکہ ہمیں وہ نہیں بتانی چاہئیں۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی چیزیں بتارہے ہیں جو کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرنی چاہئیں تاکہ مسائل سے بچا جاسکے۔
خواب اور خواہشات
کبھی بھی اپنے خوابوں اور خواہشات کا ذکر کسی سے نہ کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ سامنے والا آپ سے حسد کرتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر وہ آپ سے حسد کرتا ہو گا تو اس کی جلن اور حسد آپ کے خوابوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
آمدنی
آپ کتنا کما رہے ہیں اس کے بارے میں اپنی فیملی کو بتائیں کسی تیسرے شخص کو ہرگز نہ بتائیں کیونکہ نظر بد مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
ذاتی مسائل
ہر انسان کی زندگی میں ذاتی مسائل ہوتے ہیں لیکن ان کو کبھی بھی دوسروں سے شیئر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ مزید بڑھ جائیں گے اور عین ممکن ہے کہ لوگ آپ سے جان چھڑا کر دور چلے جائیں۔
روحانی عقائد
روحانی عقائد کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں لیکن اگر کبھی کرنا چاہیں بھی تو ایسے شخص سے کریں جو کھلے ذہن کا مالک ہو اور ساتھ ساتھ آپ کے عقائد کی عزت بھی کرتا ہو۔
اپنے راز
کہتے ہیں کہ راز اس وقت تک راز ہوتا ہے جب تک وہ آپ کے پاس ہوتا ہے جیسے ہی آپ کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں وہ راز نہیں رہتا اور آپ کا خوف بڑھ جاتا ہے کہ کہیں وہ کسی سے کچھ کہہ نہ دے۔
صحت سے متعلق مسائل
صحت کے مسائل ہم سب کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ ان مسائل کو کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے نہ صرف مخالفین بلکہ کبھی کبھی اپنے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور اگر آپ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں تو کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ مسائل جاننے کے بعد سامنے والا آپ کو چھوڑ کر چلا جائے۔




















