ائیر کنڈیشن کو زیادہ تر لوگ استعمال نہیں کرتے بجلی کے بل کی وجہ سے لیکن اگر آپ کرتے ہیں تو اس کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے یہ 4 کام ضرور کریں۔
کیونکہ اگر آپ اس کی دیکھ بھال نہیں کریں گے تو یہ خراب ہونے کی صورت میں نہ صرف بجلی کا بل مزید بڑھا دیتا ہے بلکہ اس کی تبدیلی یا مرمت پر بھی اچھا خاصہ خرچہ ہوتا ہے۔
ائیر فلٹر کو صاف کریں
ائیر کنڈیشن کے انڈور یونٹ میں موجود ائیر فلٹر کو ہر ہفتے لازمی صاف کریں- یہ ائیر فلٹر مٹی اور دھول سے گندے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کولنگ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے-
کنڈنسر کوائل کو صاف کریں
ائیر کنڈیشن کنڈنسر کوائل آپ کے کمرے میں موجود ہوا کے اندر پائی جانے والی گرمی کو ختم کرتی ہے- لیکن جب زیادہ وقت تک انہیں صاف نہ کیا جائے تو ان کی صلاحیت کم ہونے لگتی ہے- جس کی وجہ سے سسٹم کو کام کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یوں وہ توانائی زیادہ خرچ کرنے لگتا ہے۔
تھرموسٹیٹ چیک کریں
تھرموسٹیٹ آپ کے ائیر کنڈیشن کا کنٹرول سینٹر ہوتا ہے اس لیے اس کا درست کام کرنا بہت ضروری ہوتا ہے- اس کی سیٹنگ کو سب سے کم درجہ حرارت پر رکھ کر لازمی چیک کریں۔ اگر ائیر کنڈیشن آن نہ ہو تو بیٹری تبدیل کر کے دیکھیں۔ اگر کام نہ کریں تو پھر کسی تجربہ کار ٹیکنیشن کو دکھائیں۔
باقاعدگی سے مینٹیننس کروائیں
سال میں ایک بار وقت پر اور باقاعدگی سے اپنے ائیر کنڈیشن کی سروس کروائیں۔ اس عمل سے آپ کا ائیر کنڈیشن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔




















