Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیڑے مکوڑے اور چونٹیوں کو بھگانے کا طریقہ؛ جانیے

گرمیوں میں چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے، چونٹیاں اور لال بیگ وغیرہ گھروں میں نکل آتے ہیں اور ان سے جراثیم پھیلتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسا آسان طریقہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ خود کو ان چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے، چونٹیاں اور لال بیگ بچا سکیں گے۔

  کیڑے مکوڑے اور چونٹیوں کو بھگانے کا طریقہ

سب سے پہلے دو لیموں لیں اور ان کو چھیل کر ان کے چھلکے علیحدہ کردیں، اب ایک ململ کے کپڑے میں ان چھلکوں کو ڈال اسکی پوٹلی بنالیں اور ربڑ بینڈ سے باندھ دیں۔

پھر اوپر سے پوٹلی پر لیموں کا رس نچوڑ دیں، اب اس پوٹلی کو گھر کے دروازے، کھڑکیوں اور ان کونوں کھانچوں میں رکھیں جہاں سے کیڑے مکوڑوں اور چونٹیوں کے آنے کا اندیشہ ہو۔

پوٹلی میں موجود لیموں کے چھلکوں کی خوشبو سے یہ حشرات دور بھاگتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں