Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گیم آف تھرونز کی تھیم والی قوالی کی ویڈیو ہوئی وائرل

گیم آف تھرونز کی تھیم والی قوالی کو پیش کرنے والی ایک مسحور کن ویڈیو نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

قوالی کی روح پرور دھنوں کے ساتھ مشہور سیریز کے غیر متوقع امتزاج نے دنیا بھر میں شائقین کے دلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 

اس انوکھے امتزاج نے نہ صرف گیم آف تھرونز کے شائقین میں دلچسپی پیدا کی ہے بلکہ اس کی تخلیقی صلاحیتوں کے لیے وسیع پیمانے پر پذیرائی بھی حاصل کی ہے۔

ایڈونچر فینٹسی سیریز اور روایتی قوالی میں وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں پاکستانی قوال جوڑی زین اور زوہیب شامل ہیں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

زین زوہیب قوال نے ‘گیم آف تھرونز’ کی تھیم میوزک کو قوالی کے انداز میں پیش کیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہتین انداز میں سراہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں