نئے سال 2024 سے متعلق 7 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال 2024 سے متعلق بابا وانگا کے نام سے معروف نابینا خاتون کی 7 خوفناک پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔
بابا وانگا نے سال 2024 سے متعلق پیش گوئی کی کہ روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے جب کہ یورپ میں دہشت گردانہ حملے بڑھیں گے۔
ایک خوفناک قدرتی آفت واقع ہو سکتی ہے۔ دنیا میں ایک بڑا معاشی بحران ہو سکتا ہے اور سائبر حملے بڑھیں گے۔
اس کے علاوہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
واضح رہے کہ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے، لیکن ان کی جانب سے کی گئی پیشگوئیاں کافی عرصے بعد بھی سچ ثابت ہو رہی ہیں۔




















