Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت کی مدد سے روسی شخص کو ملی سچی محبت

ایک روسی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت نے اسے اس کی زندگی کی محبت تلاش کرنے میں مدد کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں، ایک روسی سافٹ ویئر ڈویلپر جس کا نام الیگزینڈر زادان ہے، نے محبت کو تلاش کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے روسی شخص نے بتایا ہے کہ سال 2021 میں اپنے 2 سال کے رشتے کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے آن لائن ایپ پر محبت تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ہمیشہ ناکام رہے۔

بعدازاں الیگزینڈر زادان نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر اپنا بوٹ بنایا اور بتایا کہ اس نے ChatGPT کے الگورتھم کو اپنی ضروریات کے مطابق کیسے بنایا۔

زادان نے کہا کہ بوٹ نے ان کے لیے خواتین کے ساتھ “مختصر باتیں” کیں اور غیر فٹ میچوں کو فلٹر کیا اور تقریباً ہمیشہ ہی صحیح لڑکیوں کا انتخاب کرنے میں کامیاب رہا۔”

اس نے مزید بتایا کہ “صحیح عورت” کو تلاش کرنے کے لیے ChatGPT بوٹ کی کئی مختلف فلٹر بھی استعمال کیئے۔

اس عمل کے ذریعے، ChatGPT نے کرینہ نامی صرف ایک خاتون کو منتخب کیا جو زادان کے لیے بہترین میچ لگ رہی تھی جس کے نتیجے میں یہ دونوں نا صرف ایک کامیاب جوڑی ثابت ہوئے بلکہ انہوں نے شادی بھی کی۔

متعلقہ خبریں