Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل، ویڈیو وائرل

شادی کی تقریب دولہا دلہن اور ان کے گھروالوں کے لئے ایک خوشی کا موقع ہوتا ہے کہ جب دو خاندان کے درمیان نیا رشتہ قائم ہوتا ہے لیکن کیا ہوگا کہ جب یہی خوشی کا موقع لڑائی میں میں بدل جائے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوتی نظر آئی ہے جس میں باراتیوں اور مہمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کو مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

 

لکھنؤ کے امین آباد، اتر پردیش میں شادی میں دولہا اور دلہن کے فریقین کے درمیان شدید جھگڑا ہونے سے افراتفری مچ گئی، صحیح محرک اور آغاز کرنے والے ابھی تک واضح نہیں ہیں، لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ تصادم ڈانس کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

وائرل ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے انٹرنیٹ صارفین اسے شیئر کر رہے ہیں۔

لڑائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تاہم اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے لیکن معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور معاملے کی شکایات موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں