باربی تھیم، جس نے گزشتہ سال بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی تھی، نے دنیا بھر میں لوگوں کو فیشن اور کھانے سمیت اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں گلابی رنگ کو شامل کرنے کی ترغیب دی تھی۔
اس تھیم کو اپناتے ہوئے ممبئی کی ایک بیکر نے ’پنک بریانی‘ بنانے کا فیصلہ کیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔
حال ہی میں حنا کوثر راد نامی ممبئی کی ایک بیکر نے باربی تھیم والے رجحان کو اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک باربی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے گلابی بریانی بنائی تھی۔
View this post on Instagram
اس پارٹی میں گلابی کھانوں کی ایک لمبی فہرست شامل کی گئی تھی جس میں گلابی بریانی اور اس کے ساتھ گلابی رائتہ اور دیگر تھیمڈ ڈشز بھی تھیں جو کہ تھیم کے عین مطابق تھیں۔
View this post on Instagram
حنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پروفائل پر گلابی بریانی اور دیگر باربی تھیم والی ڈشز کی ویڈیوز شیئر کیں تاہم ان کی گلابی بریانی کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صارفین کی جانب سے روایتی بریانی میں ردوبدل کرنے اور اسے گلابی رنگ کر ڈش کے اصل جوہر کو تباہ کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔




















