سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے عجیب وغریب کھانوں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے جس پر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی ایک ویڈیو میں ہری چٹنی اور مصالحوں کے ساتھ پیش کی جانے والی برف نے صارفین کی توجہ مبذول کرلی ہے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو ہماچل پردیش کی ایک لڑکی نے پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے پہلے برف سے بھرا تھیلا نکالا اور اسے ایک تھالی میں اسے پھیلا دیا، اس کے بعد اس نے پسی ہوئی برف میں دھنیا، املی، زیرہ اور دیگر مصالحوں سے بنی چٹنی شامل کی۔
اس سب کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد میں سرخ مرچ پاؤڈر اور چینی ڈال کر ایک بار پھر اسے اچھی طرح مکس کیا۔
بعدازاں یہ برف سے بنی مصالحے دار ڈش کو چھوٹے پیالوں میں ڈال کر کھانے کے لئے پیش کیا جاتا ہے
برف سے بنی اس ڈش کی ویڈیو کو 75,000 سے زیادہ لائیکس ملے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے حیرانگی اور برہمی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔




















