بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں ایک شاندار پرفارمنس پیش کی جس کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 میں ایک شاندار پرفارمنس دی۔ اور ان کی پرفارمنس کی ویڈیوز کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فین پیجز کے ذریعے کافی وائرل ہورہی ہیں۔
View this post on Instagram
سیاہ لباس میں ملبوس شاہ رخ نے اپنی پرفارمنس کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ “اگر پارٹی پٹھان کے گھر پر رکھوگے، تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا ہی” سے کیا۔ ناچے گا، نچائے گا اور جھومے گا۔‘‘
اگلے ہی لمحے، شاہ رخ نے مائیک نیچے رکھا اور فلم پٹھان کے گانے جھوم جو پٹھان اور جوان کے گانے پر پرفارم کیا، ان کی پرجوش پرفارمنس نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔
اس کے علاوہ کنگ خان کی تقریر کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خواتین کی پذیرائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین 500 کمپنیاں بطور سی ای او چلا رہی ہیں۔ وہ ماں بن کر گھر چلا رہی ہیں اور بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔




















