آننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے تمام بین الاقوامی بزنس ٹائیکونز، اسپورٹس اسٹارز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو گجرات کے جام نگر میں اپنے گھر پر مدعو کیا۔
بالی ووڈ ستارے شادی سے پہلے کی تقریبات کے لیے پرجوش دکھائی دیے اور انہوں نے خاص دن کے لیے ٹاپ انڈین ڈیزائنرز کے بہترین لباس کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
اس موقع پر بالی ووڈ کی چند مشہور شخصیات نے پاکستانی ڈیزائنرز کے لباس پہننے کو ترجیح دی جس میں سونم کپور، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت مشہور اداکاروں کو پاکستان کے ٹاپ ڈیزائنر فراز منان اور حسین ریہر کے لباس میں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
پاکستان کی معروف ڈیزائنر نے بھارت کی مشہور شخصیات کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ کرینہ کپور، سری دیوی، کیارا اڈوانی اور شاہ رخ خان پاکستانی ڈیزائنرز کے لباس پہننے کا انتخاب کرتے رہے ہیں جس کے بعد اداکارہ و ماڈل پلک تیواری اور سونم باجوہ کو بھی دیکھا گیا ہے۔
فیشن گیم میں ایک مشہور نام، فراز منان کو اپنی شاندار کاریگری کے لیے جانا جاتا ہے اور امبانی کی شادی میں مشہور شخصیات کے دیکھنے کے لیے ایک ہاٹ اسپاٹ بن گئی ہے۔




















