بلیو سٹار لائن کے چیئرمین کلائیو پامر اپنے ٹائی ٹینک II کے خوابوں کو حقیقت بنتے دیکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے، آسٹریلوی ارب پتی کلائیو پامر ٹائی ٹینک II بنانے کے منصوبوں کے پیچھے محرک رہے ہیں، جو 1912 میں 2,200 سے زائد افراد کے ساتھ ڈوبنے والے بدقسمت جہاز کی نقل ہے۔
پامر نے سب سے پہلے 2012 میں اور پھر 2018 میں ٹائی ٹینک II کے منصوبے شروع کیے تھے اور اب چھ سال بعد، انہوں نے بدھ کو سڈنی اوپیرا ہاؤس میں شہر کے مشہور بندرگاہ کے پس منظر میں پریس بریفنگ کے دوران اس منصوبے کو دوبارہ آغاز کیا ہے۔
جب 2012 میں انہوں نے پہلی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا مگر پھر اس پر کام نہیں ہوسکا۔
بعد ازاں 2018 میں جب دوبارہ اس پر کام شروع ہوا تو کورونا کی وباء کے باعث ایک بار پھر کام روکنا پڑا تھا تاہم اب ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کلائیو پالمر نے کہا کہ طویل تاخیر کے بعد ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ٹائی ٹینک 2 کو حقیقی شکل دینے کا خواب تعبیر پانے والا ہے۔




















