Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں میٹھے تربوز پہچاننے کے انتہائی آسان طریقے

آج ہم آپ کو رمضان میں میٹھے تربوز پہچاننے کے انتہائی آسان طریقے بتائیں گے۔

رمضان میں میٹھے تربوز کا انتخاب ہر ایک کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو چند آسان طریقوں کا پتا ہو گا تو آپ آسانی سے میٹھے تربوز کی شناخت کر لیں گے۔

 میٹھے تربوز کی شناخت کے طریقے

اگر تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبا چھال پر موجود ہو تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے، کہ آپ کا منتخب تربوز میٹھا، کھانے کے قابل اور پکا ہوا ہے۔

اگر تربوز کو اٹھاتے وقت وہ وزنی معلوم ہو، تو یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے، کہ تربوز پکے ہوئے ہیں۔

اکثر لوگ تربوز کو بجا کر بھی چیک کرتے ہیں، اگر وہ آواز کسی چیز کو ٹھوکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اسے چن لیں۔

متعلقہ خبریں