ایک ویڈیو جس میں شیر اور چڑیا گھر کے ملازم کے درمیان ٹگ آف وار میچ ہوتا دکھایا گیا ہے جسے دیکھ کر یقیناً ہر کوئی حیران ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، چڑیا گھر کے ملازم جے بریور کو جنگل کے طاقتور بادشاہ کے ساتھ ٹگ آف وار کے مقابلے میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
بریور کی دلیرانہ کوششوں کے باوجود، شیر ایک مضبوط حریف ثابت ہوتا ہے، مقابلہ میں اسے آسانی سے زیر کر دیتا ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگل کا بادشاہ کون ہے۔
بعدازاں بریور نے شیر کی ناقابل تردید قابلیت کو تسلیم کرتے ہوئے، مزاحیہ انداز میں “میں ہار گیا” لکھا ہوا بوڑد تھامے ہوئے خوبصورتی سے اپنی شکست تسلیم کر لی۔
ویڈیو کو اب تک 303 ہزار سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
صارفین کی جانب سے بریور کے بے باک چیلنج اور شیر کےساتھ اس مقابلے نے سب کو حیران کردیا ہے




















