Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوڑے کی ہوا میں معلق ڈیٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی

آج کے دور میں کھانے کے تجربات اکثر مختلف وجوہات کی بنا پر وائرل ہوتے ہیں لیکن ہوا میں معلق ہو کر کھانے سے لطف اندوز ہونا کچھ الگ ہی قسم کا تجربہ لگتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوڑا پہاڑیوں کی وادی کے درمیان کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک مقبول انسٹاگرام اکاؤنٹ نے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے جس کو اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، “Cena romantica”، جس کا مطلب “رومانٹک ڈنر” ہے۔

اس انسٹاگرام ریل نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے جس کو اب تک 60 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں جبکہ صارفین نے اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

کمنٹس میں، بہت سے انسٹاگرام صارفین نے اس طرح کے تجربات کو منتخب کرنے کی ضرورت پر سوال اٹھایا ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے مزاحیہ انداز اور طنزیہ تبصروں کے ساتھ جواب دیا۔

متعلقہ خبریں