امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوجاتا ہم ایران پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں ’’فریڈم پروجیکٹ‘‘ دوبارہ شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کے معاملے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، امریکا تہران پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ ایران کی سخت گیر قیادت پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہورہی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس اپنے جوہری ذخیرے کو منتقل کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں جب کہ مذاکرات کاروں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس معاملے میں انہیں امریکا کی ضرورت پڑے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو بالآخر ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور اس کی سخت گیر قیادت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا۔
