امریکا نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی عوام نے برسوں سے دہشت گردی کے باعث بے شمار مشکلات اور جانی و مالی نقصانات کا سامنا کیا ہے جبکہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔
