Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے برعکس پاکستان سفارتی محاذ پر عالمی توجہ کا مرکز

مودی کی ناقص پالیسیوں اور ناکام سفارتکاری نے بھارت کو دنیا بھر میں غیر مؤثر بنادیا

مودی کی ناقص پالیسیوں اور ناکام سفارتکاری نے بھارت کو دنیا بھر میں غیر مؤثر بنا دیا۔

بھارتی جریدے دی کاروان کے مطابق ایرانی صدر نے جنگ بندی کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کرکے وزیرِاعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکا شکریہ ادا کیا جبکہ امریکا نے بھی امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

دی کاروان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ مجھے پاکستان پسند ہے، بھارت اپنے علاقائی حریف پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے دوست ممالک کوناراض کیا اوراپنی سفارتی اہمیت کھودی، مودی سرکارکی اس پالیسی کی ایک بڑی وجہ ہندوتوا اور صہیونیت کےدرمیان نظریاتی قربت بھی تھی۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کی جانب سے امن مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کا اعتراف اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version