Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

‘سعودی عرب کو مجموعی طور پر 5 ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے’

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید دفاعی سازوسامان اور ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو مجموعی طور پر 5 ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے جن میں ایکسٹینڈڈ رینج جے ڈی اے ایمز بھی شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جے ڈی اے ایمز کی تیاری کے لیے بوئنگ کو مرکزی ٹھیکیدار مقرر کیا جائے گا جبکہ اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی تیاری میں ہنی ویل مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version