ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مسئلے کا ’’انوکھا حل‘‘ یہ نکالا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔
عباس عراقچی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پابندیوں اور جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ ہونے کے باوجود واشنگٹن مزید پابندیاں عائد کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں جبکہ 47 سال کی پابندیوں کے باوجود امریکا نے اسرائیل کی خاطر ایران کے خلاف جنگ کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں امریکا کی عالمی ساکھ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
