Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، کشیدگی کم کرنے پر زور

رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث سعودی عرب کے متعدد شہروں میں حفاظتی اور ابتدائی وارننگز جاری کی گئیں

اقوام متحدہ نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق اقوام متحدہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

حالیہ دنوں میں یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث سعودی عرب کے متعدد شہروں میں حفاظتی اور ابتدائی وارننگز جاری کی گئیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے آج العلا، ینبع، طائف، جازان، جدہ، مکہ مکرمہ، خمیس مشیط اور ابہا سمیت مختلف علاقوں میں جاری وارننگز کے بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے بھی حوثی حملوں کے معاملے پر عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version