Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوثیوں کی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام؛ ڈرون فضا میں تباہ

‘ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا’

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی گروپ کی جانب سے مکہ مکرمہ کی طرف بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔

سعودی قیادت میں یمن میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ڈرون کو منگل 15 ستمبر کی شام تقریباً 6 بج کر 50 منٹ پر مکہ مکرمہ کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون مقدس شہر کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے بروقت روک لیا گیا۔ ڈرون کا ملبہ مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں گرا۔

ترجمان نے واقعے کو مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی دوسری کوشش قرار دیا۔ اس سے قبل 27 جولائی 2017 کو بھی حوثی فورسز کی جانب سے مقدس شہر کی سمت بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔

ترکی المالکی نے مزید کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات کی سیکیورٹی اور حجاج کا تحفظ سعودی عرب کے لیے ریڈ لائن ہے۔ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اتحاد کی جانب سے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version