پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے”مکہ الائنس” کی پیشرفت پر ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایک انٹرویو میں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا “مکہ الائنس” مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، تینوں ممالک اس دفاعی معاہدے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اورعسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر پہلے مکمل اتفاقِ رائے ہوچکا ہے، مکہ الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر فعال ہونے کے قریب ہے۔
ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے کے تحت آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے جلد عملے کی تعیناتی کردی جائے گی۔
ترک وزیرِ خارجہ کا بیان پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی عملی عسکری شراکت داری کی سمت اہم پیش رفت ہے۔
