Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے لیے سعودی خام تیل کی ترسیل بحیرہ احمر کے راستے دوبارہ شروع

سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن دوبارہ فعال کردی

اسلام آباد: بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کے لیے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ہے۔ یہ پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں واقع آئل فیلڈز سے خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک منتقل کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد پائپ لائن کی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں جس کے نتیجے میں ینبع کے ایکسپورٹ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ بھی رک گئی تھی۔

بحیرہ احمر کے راستے خام تیل کی ترسیل کی بحالی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث پاکستان نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے تیل کی درآمد بڑھا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version