فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے تحفظ کے لیے فوجی دستے بھیجنے کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ فرانس ینبع میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ ریڈار اور دفاعی نظام بھی تعینات کرے گا تاہم ان فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد صرف سعودی بندرگاہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔
ایمانوئل میکرون نے واضح کیا کہ فرانس خطے میں جاری کسی تنازع میں فریق نہیں بنے گا اور فرانسیسی فوجی دستے صرف سعودی عرب کی بندرگاہ کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے تحفظ کے لیے دفاعی اقدامات کا مقصد خطے میں کسی تنازع میں براہ راست شمولیت نہیں بلکہ سعودی تنصیبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
