پازیٹو پیس انڈیکس میں طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی سامنے آگئی جس میں افغانستان کو جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
معروف آسٹریلوی تھنک ٹینک نے افغان رجیم کی کارکردگی کا پول کھول دیا، افغانستان امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار کے شدید بحران کا شکار ہے۔
آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی پوزییٹیو پیس رپورٹ 2026ء کے مطابق پازیٹو پیس انڈیکس 2026ء میں افغانستان 163 ممالک میں 157ویں نمبر پر تھا اور دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں شامل تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پازیٹو پیس انڈیکس میں 3.3 فیصد کی تنزلی کے بعد افغانستان گزشتہ دہائی میں جنوبی ایشیا کا واحد شدید ناکام ملک بن چکا ہے، افغان رجیم میں صحافتی آزادی میں 78.8 فیصد کی تاریخی گراوٹ نے اسے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے جنوبی ایشیا کا بدترین ملک بنا دیا ہے۔
