Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قطری ثالثی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام

‘امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور فوجی تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا’

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ نے مذاکرات سے باخبر 3 ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں فریق اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں ہوئے جس کے باعث مذاکرات میں کوئی نمایاں پیشرفت نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی اور فوجی تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کے حکم دیے جانے کا امکان بھی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

ایگزیوس کے مطابق قطری ثالث نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ کئی گھنٹے مذاکرات کیے جس کے دوران قطر کی جانب سے پیش کردہ دو صفحات پر مشتمل سمجھوتے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قطری تجویز میں ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور اس کے جوہری پروگرام سے متعلق ٹھوس رعایتیں دینے کے مطالبات شامل تھے۔

ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ وائٹ ہاؤس مذاکرات میں پیشرفت کے حوالے سے پرامید تھا تاہم واشنگٹن کا خیال ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کو کسی سمجھوتے کی فوری ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version