Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قابض طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جینوسائیڈ واچ کی چشم کشا رپورٹ

طالبان رجیم میں صحافیوں، شہریوں اورسابق سرکاری ملازمین کومن مانی گرفتاریوں اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے، رپورٹ

قابض طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر جینوسائیڈ واچ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی۔

   طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے۔

جینوسائیڈ واچ کی نئی رپورٹ کے مطابق طالبان نے تمام سیاسی اور شہری حقوق ختم ،ادارے تحلیل اور اسلامی قوانین کی من مانی تشریح نافذ کردی طالبان رجیم میں صحافیوں، شہریوں اورسابق سرکاری ملازمین کومن مانی گرفتاریوں اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں طالبان رجیم نے449 سے زائد افراد کو جسمانی سزائیں دیں جبکہ777 زائد افراد کوغیرقانونی طورپرگرفتارکیا۔

انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والی ناجائز طالبان رجیم عوام کے بنیادی حقوق، آزادی اور معاشی خودمختاری بھی چھین رہی ہے۔

Exit mobile version