Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی وسطی ایشیا کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ

‘افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے بدستور تشویش کا باعث ہے’

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی اور سرحد پار جرائم وسطی ایشیا کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئے ہیں، طالبان رجیم میں افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے پھیلاؤ پر عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

امریکی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے بدستور تشویش کا باعث ہے، تاجکستان کو افغانستان سے دراندازی، انتہاپسندی، منشیات اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں سے جڑے خطرات کا سامنا ہے۔

افغانستان سے دہشت گردی پھیلنے کے خدشات کے پیش نظرروس نے تاجکستان کی افغان سرحد کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیکیورٹی اور دفاعی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم نہ صرف بین الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہے بلکہ عسکریت پسند گروپوں کے لیے محفوظ ڈھال بھی بنی ہوئی ہے۔

Exit mobile version