فرانس میں پُرتشدد مظاہروں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے آج رات سے متاثرہ علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت دے دی۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے مقامی انتظامی حکام کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضرورت کے مطابق مخصوص علاقوں میں کرفیو لگانے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ 17 اکتوبر کو مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے خلاف مظاہروں کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد کیا گیا ہے، جب مختلف مقامات پر جھڑپوں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے تھے۔
دوسری جانب فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے صدر ایمانوئل میکرون کو استعفیٰ پیش کردیا، تاہم صدر نے استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
