Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ

افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی نے ہمسایہ ممالک کو چوکنا کردیا

افغان طالبان کے اہلکاروں نے چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش کی ہے جس پر چین کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی کے بڑھتے واقعات نے ہمسایہ ممالک کو چوکنا کردیا۔

افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق وخان راہداری سے دراندازی پر چینی سرحدی حکام نے طالبان کو فوری طور پرعلاقہ چھوڑنے کے لیے وارننگ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے بعد چین نے افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے خاردارباڑ اور نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے اور دہشت گردوں کی دراندازی کے خدشے پر افغانستان کے ساتھ واخان سرحدی راستہ تاحال بند کررکھا ہے۔

افغان جریدے کی جانب سے کہا گیا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان سے دہشت گردی کے بڑھتے خدشات کے باعث سرحدی سیکیورٹی سخت کرچکے ہیں۔

Exit mobile version